پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا،اتوار کو بھارت سے مدمقابل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ اوورز 20 میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔پاکستان نے ہدف کے دفاع میں تباہ کن باؤلنگ سے آغاز کیا اور ایک رنز پر ہی پہلی وکٹ حاصل کر لی، جب شاہین آفریدی نے پرویز حسین کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش بیٹرز پاکستان باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، جن کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔شمیم حسین 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ سیف حسین 18، نور الحسن اور رشاد حسین نے 16، 16 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بن سکی، یوں پاکستان نے میچ میں 11 رنز سے کامیابی حاصل کر کے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے 2 اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صاحبزادہ فرحان صرف 4 رنز ہی بناسکے، تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے صائم ایوب ایک بار پھر کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، وہ ایشیا کپ میں چوتھی بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 20 گیندوں پر 13 رنز اور حسین طلعت 3رنز بناکر رشاد حسین کا شکار ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا پھر ناکام ہو گئے اور 19 رنز بنا کر مستفیض الرحمٰن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کو چھٹا نقصان 14ویں اوور میں 71 رنز پر ہوا، جب شاہین شاہ آفریدی بڑی ہٹ مارنے کی کوشش میں 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حارث 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور فہیم اشرف نے 14 رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رشاد حسین اور مہدی حسن نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مستفیض الرحمٰن ایک وکٹ لے سکے۔
قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترنے والے پلینگ الیون کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے بنگلہ دیش ایشیا کپ نے والے
پڑھیں:
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ ،بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ :بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی ، بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 127 رنز پر آل آؤ ٹ ہو گئی۔ بھارتی کھلاڑی ابھیشک شرماکی شاندار ابیٹنگ، 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جو ٹیم کو میچ جیتنے میں مددگار ثابت ہوئے جبکہ شبمان 31، شیوام 2،سوریا کمار5 رنز بنا سکے،تلک ورما 5 رنز بنا کر تنزیم حسن کی بال پر آؤٹ ہو گئے،ہردیک پانڈیا 29 بالوں پر 38 رنز بنا کر صفی الدین کی بال پر آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کو بھارت سے جیتنے کیلئے 169 رنز کا ہدف درکارتھا مگر تمام ٹیم 127 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ سیف حسن نے3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے مگر پھر بھی ٹیم کو جیت کی طرف لے کر نہ جا سکے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن 3گیندوں پر 1جبکہ پرویز حسین 19 بالوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ،توحید 7 ، جاکر علی 4 ، شمیم حسین صفر اور سیف الدین 4 رنز پر آؤٹ ہو گئے ،رشاد حسین 2، تنزیم حسن صفر اور مستفیظ الرحمان 6 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔
Post Views: 1