وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرات مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا جا سکا۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی، بالخصوص نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مدعو کر کے امن کے قیام کے لیے جامع مشاورت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان رواں سال ہونے والے ٹیرف معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک امریکا دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کردار کی توثیق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلیجنس کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-01-16

 

 

باکو /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے سفیر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم  شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ اور وفد کا استقبال کیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ایران بدقسمتی سے دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، دونوں ممالک پوری دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں‘ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی مفاد کے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ ڈاکٹر باقر نے وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام کا حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں بھرپور تعاون اور حمایت پر دلی اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران دنیا کے امن اور مسلم امہ کے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے جہاں انہوں نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے باکو میں ملاقات کی۔ صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی، شہباز شریف نے آذربائیجان کی حکومت اور عوام کو یوم فتح پر مبارکباد دی۔اُنہوں نے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔دورانِ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

 

باکو: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کررہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات
  • پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مضبوط، دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں
  • جنگ بندی پر ٹرمپ کے مشکور، دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے: وزیراعظم
  • آذربائیجان میں یومِ فتح کا پریڈ، طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور ایران مسلم امہ کے اتحاد کیلیے پرعزم ہیں، وزیراعظم،آذربائیجان پہنچ گئے
  • بھارت، امریکا تعلقات میں نیا موڑ
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق