6 برس میں گردشی قرضے سے نجات مل جائے گی: وزیر توانائی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی +اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بنک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون سے اسے ممکن بنایا گیا۔ اس تاریخی ری سٹرکچرنگ سے پاکستان میں توانائی کے شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت کی نمائندگی وعکاسی ہورہی ہے۔ اس کامیابی سے توانائی کے شعبے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے یکجا ہونیوالے اداروں کے باہمی مربوط اندازمیں کام کرنے اور ٹیم ورک کی طاقت کی عکاسی بھی ہورہی ہے۔وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ آئندہ چھ برس میں گردشی قرض سے نجات حاصل کرلیں گے ‘ اس قرضے کی وجہ سے توانائی کا شعبہ متاثر ہو رہا تھا ‘گردشی قرضے پر قابو پانے کے لیے اتفاق رائے سے لائحہ عمل وضع کیا‘گردشی قرضہ سکیم کیلئے سیکرٹری پاور سمیت دیگر حکام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ‘گردشی قرضے کے خاتمے کی سکیم شعبہ توانائی میں اصلاحات کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ چھ سال میں گردشی قرضے سے نجات حاصل ہو جائے گی ۔ جمعرات کو سرکلر ڈیٹ فنانسنگ سکیم کی تقریب کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ حکومت کے آغاز پر گردشی قرضہ تقریبا24 کھرب روپے تھا‘ اب تک تقریبا 800 ارب روپے گردشی قرضہ کم کر چکے ہیں۔ صارفین فی یونٹ تقریبا سوا تین روپے سے زیادہ ڈیٹ سروس سرچارج ادا کرتے رہے‘ ڈیٹ سروس سرچارج سے صرف سود کی ادائیگی ہوتی تھی اصل قرض برقرار رہتا تھا‘ پاور ڈویژن نے 800 ارب روپے کم کیے‘ اب مزید 1225 ارب روپے کم ہوں گے‘ آئندہ چھ سال میں گردشی قرضہ صفر پر لانے کا ہدف ہے۔ اویس لغاری نے کہاکہ اب ڈیٹ سروس سرچارج سود کے ساتھ 1225 ارب روپے قرضے کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو گا‘ یہ کامیابی وزیرِ اعظم پاکستان کے وژن اور رہنمائی کا نتیجہ ہے، تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے گردشی قرضہ ختم کرنے کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔