پنجاب پولیس کی راجن پور میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی، 6 مغوی بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی بازیاب کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔عمرانی گینگ کے ڈاکووں نے گزشتہ اتوار کی شب روجھان سے 6 شہریوں کواغوا کیا تھا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے کچے کی جانب فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ 7 سہولت کار گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی اور تعاقب جاری رکھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کی کامیابی کو سراہا اور اہلکار کو شاباشی دی
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پنجاب پولیس پولیس کی راجن پور پولیس نے
پڑھیں:
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس؛ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش، کارروائی کا بائیکاٹ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے تاہم کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 9مئی جی ایچ کیوگیٹ حملہ کیس کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے لیکن کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔بائیکاٹ کے بعد وکلا صفائی عدالت سے باہر چلے گئے،سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کو 2بار ویڈیو لنک پیشی کیلئے پیغام بھیجا گیا۔
مزید :