سی پیک فیز ٹو: پاک چین اقتصادی تعاون میں نئے دور کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر کے مطابق سی پیک 2.0 کی ترجیحات میں زرعی انقلاب، جدید ٹیکنالوجی، سبز توانائی اور خصوصی اقتصادی زونز شامل ہیں۔
چین روانگی سے قبل جاری بیان میں احسن اقبال نے بتایا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں سی پیک فیز ٹو کے مستقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، اور اب دونوں ممالک باہمی خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین کے دوران 2025-29 کا ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی معیشت نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے اور معاشی اشاریے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں۔
احسن اقبال کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دی گئی اور چین کی 33 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے بڑے توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبے مکمل کیے گئے۔ ان میں ساہیوال، پورٹ قاسم اور حبکو کول پاور پلانٹس، قائداعظم سولر پارک، تھر کول منصوبہ اور شاہراہوں کا جال شامل ہے جس سے ملک کے طول و عرض کو جوڑ دیا گیا۔ گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن، فری زون، ایئرپورٹ، اسپتال اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کو بلوچستان کی ترقی کا محور قرار دیا گیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ 2018 کے بعد سیاسی تبدیلیوں کے نتیجے میں سی پیک سست روی کا شکار ہوا، تاہم اب دوسرے مرحلے کو کاروباری اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو وزیراعظم کے ’’اڑان پاکستان‘‘ کے پانچ نکاتی فریم ورک سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس میں نمو، معاش، جدت، سبز معیشت اور علاقائی ترقی کی راہیں شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ چین ہر سال دو ٹریلین ڈالر کی درآمدات کرتا ہے لیکن پاکستان کی برآمدات محض تین ارب ڈالر تک محدود ہیں، اس لیے سی پیک 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر انہوں نے نے کہا سی پیک
پڑھیں:
پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
احمد منصور: پاکستان اور چین کا اشتراک،زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت، زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں، ترقیاتی منصوبوں کے تحت چین کی جدیدٹیکنالوجی سے پاکستان کے زرعی شعبے میں جدت ممکن بنائی جائے گی۔
تعلیمی تعاون کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیمی وسائل اور سکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
چینی سبز ترقیاتی منصوبے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں مددگار اور مستحکم اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔
دہلی یونیوسٹی کا سٹوڈنٹ یونین الیکشن؛ آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم کا قبضہ ہو گیا
ایس آئی ایف سی کی معاونت سےچینی سرمایہ کاری سے زراعت، تعلیم اور سبز ترقی کے شعبے ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے۔