برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
برطانیہ ودیگر ممالک کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)سربراہ پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ ، کینیڈا اور آسٹریلیاکی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ امید کرتے ہیں کہ ان شا اللہ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، یہ فلسطینیوں کے خون اور جدوجہد کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اِس کیلئے جدوجہد کی،ان شا اللہ 22 ستمبر کو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ فلسطین کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی ترجمانی کریں گے۔
سربراہ پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، برطانیہ ، کینیڈ اور دیگر ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے جدوجہد پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان ، پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ امید رکھتے ہیں کہ ان شا اللہ اب فلسطینیوں کو ان کا حق ملے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اب فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں تا کہ یہ بربریت اور وحشت کا سلسلہ بند ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف ہائی وولٹیج ٹاکرا، پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف ہماری خارجہ پالیسی نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا، رانا تنویر ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب عالمی برادری اسرائیل و بھارت کی جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے، بلاول بھٹو وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماوں کے ہمراہ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے توشہ خانہ ٹو کیس ، چشم دیدگواہ اور عمران خان کے سابق ملٹری سیکرٹری کا اہم بیان سامنے آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا کرتے ہیں
پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی حملے فوری بند کیے جائیں، حماس کنٹرول فلسطینی کمیٹی کے سپرد کرنے کو تیار ہے، ترک وزیرِ خارجہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول : ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر اپنے حملے فوراً بند کرے، کیونکہ وہ بارہا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
غزہ جنگ بندی سے متعلق وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ حماس غزہ کا انتظام فلسطینیوں پر مشتمل ایک کمیٹی کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے لہٰذا عالمی برادری کو جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، جس سے خطے میں انسانی بحران مزید سنگین ہو رہا ہے۔
استنبول اجلاس میں غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا۔ ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس فورس میں شرکت کا فیصلہ ہر ملک اپنی پالیسی اور معیار کے مطابق کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ترکیہ کا مؤقف ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر حکومت صرف فلسطینیوں کو ہی کرنی چاہیے۔