Jasarat News:
2026-07-24@05:52:19 GMT

ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: کرکٹ کے سب سے بڑے روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا اور دنیا بھر کے شائقین کی نظریں اس اہم مقابلے پر جمی ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ میچ اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتا ہے کہ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی،  اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازعے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان نے ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس میچ کے لیے اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا تاہم آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کردی۔

پاکستانی ٹیم نے ہفتے کے روز آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کر رہے ہیں،  بیٹنگ لائن اپ میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان یا محمد ہارس میں سے کسی ایک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے،  بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کے مضبوط ہتھیار ہوں گے جبکہ اسپن ڈیپارٹمنٹ میں شاداب خان اور محمد نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی جا سکتی ہیں۔

بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے،  کپتان سوریا کمار یادیو کی قیادت میں ٹیم نے مضبوط کارکردگی دکھائی ہے،  بیٹنگ لائن اپ میں روہت شرما، شبمن گل اور شریاس آئیر جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ہاردک پانڈیا اور رویندرا جدیجا آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں،  بولنگ میں جسپریت بمراہ، محمد سراج اور کلدیپ یادو بھارتی ٹیم کے اہم ہتھیار ہوں گے۔

کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی کا میدان ہمیشہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلوں کا گواہ رہا ہے، آج کا میچ نہ صرف ایشیا کپ میں اگلے مرحلے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگا بلکہ پاک بھارت کرکٹ کی روایتی رقابت میں ایک اور یادگار باب کا اضافہ کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔

Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a

— iffi (@iffiViews) July 22, 2026

طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا