پاک بھارت ٹاکرا: لیسکو کا میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سٹی42: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے بڑے کرکٹ مقابلے کے پیشِ نظر لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے میچ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
لیسکو چیف محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ شائقینِ کرکٹ کو میچ دیکھنے کے دوران کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اس مقصد کے لیے تمام پرمٹ اور شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران بجلی کی تسلسل سے فراہمی کے لیے خصوصی تکنیکی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جو کسی بھی تکنیکی یا فنی خرابی کی صورت میں بروقت کارروائی کریں گی تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔
جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے
رمضان بٹ نے مزید کہا کہ لیسکو کا سسٹم مکمل طور پر مستحکم اور فعال ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شائقین کرکٹ اپنے گھروں میں بیٹھ کر بغیر کسی خلل کے میچ سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔