یمن کے قریب پھنسے پاکستانی حفاظت سے ہیں، دفتر خارجہ کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے 24 پاکستانی شہریوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اطمینان بخش خبر دی ہے کہ تمام عملہ محفوظ ہے اور جہاز یمنی پانیوں سے بحفاظت روانہ ہوچکا ہے۔
یہ واقعہ 17 ستمبر کو پیش آیا جب یمن کے ساحل کے قریب ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس جہاز پر مختلف ممالک کے عملے کے ساتھ ساتھ 24 پاکستانی بھی سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی، پاکستان کے سفارتی مشنز نے فوری طور پر یمنی حکام سے رابطہ قائم کیا تاکہ عملے کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور جہاز کو دوبارہ روانہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔
اس تمام دورانیے میں عملے کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا گیا اور انہیں لمحہ بہ لمحہ صورتِ حال سے آگاہ کیا جاتا رہا تاکہ کسی قسم کی بے چینی یا افواہیں پیدا نہ ہو سکیں۔
دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوچکا ہے اور یمن کے پانیوں سے نکلنے کے مرحلے میں ہے۔ تمام عملہ بشمول پاکستانی شہری خیریت سے ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ اپنے شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے اور مشکل حالات میں بھی بروقت اقدامات کیے جاتے ہیں۔
یہ پیشرفت ان خدشات کے بعد سامنے آئی ہے جب عملے نے چند روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں حکومتِ پاکستان اور متعلقہ اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی تھی۔ اپیل میں بتایا گیا تھا کہ جہاز کو حوثی باغیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور عملہ غیر یقینی صورت حال میں ہے، تاہم اب سفارتی کوششوں کے نتیجے میں معاملہ قابو میں آچکا ہے اور پاکستانی شہری محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔