یمن میں بحری جہاز پر حملہ، کپتان سمیت 24 پاکستانی جہاز پر موجود، حکومت سے مدد کا انتظار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پاکستانی سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں تاہم حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بحری جہاز میں موجود شہریوں کی باحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بحری جہازیمنی حکومت کے زیرانتظام علاقے میں نہیں ہے، بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی عملے نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر 10 دن پہلے ڈرون حملہ ہوا، وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس کی جانب سے پاکستانیوں کی مدد کا انتظارہے۔ویڈیو پیغام میں پاکستانی عملے کا کہنا تھا کہ جہاز پرحوثی باغی موجود ہیں، پاکستانی عملے کو جہاز چھوڑنے نہیں دیا جا رہا، جہاز کو جبوتی لے جانے کی اجازت دی جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اوور 40 اسکواڈ میںعبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی شامل ہیں۔