سکیورٹی فورسز کا دریشک میں کامیاب آپریشن؛ 17 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک : بلوچستان کے علاقے دریشک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 17 خوارج جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا جس میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ کئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد انتہائی دشوار گزار علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کا دریشک میں آپریشن پچھلے دو روز تک جاری رہا، جس میں اب تک 17 خوارجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
بعدازاں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سے واپسی پر علاقہ مکینوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کا خیرمقدم کیا گیا، مقامی افراد نے آپریشن کے بعد واپس آنے والے اہلکاروں کے ساتھ جشن بھی منایا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں، 20 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ مزید 12 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی حفاظت کی خاطر سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔