Express News:
2025-11-12@15:40:45 GMT

روس میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 25 ہوگئیں

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

روس میں زہریلی شراب پینے سے حالت غیر ہونے کے باعث آج مزید زیر علاج 6 مریض دم توڑ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل ہی پیش آیا تھا اور ابتدائی طور پر ہلاکتیں ایک درجن سے زائد تھیں۔

تاہم اس کے بعد مزید زیر علاج افراد موت کے منہ جاتے رہے اور آج 6 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ تعداد 25 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ روس میں سستی اور زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر اموات کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ مرنے والوں کے خون کے نمونوں میں میتھانول کی مہلک مقدار کی موجودگی کا علم ہوا تھا۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سستی شراب کی غیر محفوظ حالت میں تیاری اور فروخت پر پابندی کے باوجود ایسے واقعات کا ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

کمیٹی نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یونیورسٹی روڈ کومقامی حکومت کے محکمہ کی نگرانی میں نئی پینے کے پانی کی لائنوں کے نظام کی تعمیراتی کام جاری ہے واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے 50دن کے لیے بند کردیاگیاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • گولارچی: دیسی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
  • طوفان فنگ وونگ سے فلپائن میں 18 ہلاکتیں، چین نے ہنگامی امداد فراہم کردی
  • دہلی کی زہریلی فضا پر جونٹی رہوڈز کا ردعمل سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • نئی دہلی میں زہریلی ہوا کے خلاف احتجاج
  • بھارت: زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے درجنوں بچوں کی ہلاکت، دواؤں کی حفاظت پر سنگین سوالات
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب،اموات 26 ہوگئیں
  • تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • یونیورسٹی روڈ کومقامی حکومت کے محکمہ کی نگرانی میں نئی پینے کے پانی کی لائنوں کے نظام کی تعمیراتی کام جاری ہے واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے 50دن کے لیے بند کردیاگیاہے