Jasarat News:
2025-09-26@01:12:15 GMT

سنجھورو،شہری جدوجہد کمیٹی کی شراب کی دکان بندکرنے کی اپیل

اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250926-5-12

 

سنجھورو(نمائندہ جسارت) شہری جدوجہد کمیٹی جھول کے وفد کی سابقہ ایم پی اے اور پی پی پی رہنما حاجی راناعبدالستار راجپوت سے ملاقات جھول کے مسائل پر بھرپور آوازاٹھائوں گا حاجی رانا عبدالستار راجپوت کی شہری جدوجہد کمیٹی جھول کے رہنماؤں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق شہری جدوجہد کمیٹی جھول کے وفد الطاف حسین پنھور ، غلام صابر آرائیں ، واحد چنٹر،اعجاز احمد گل ، محمداویس مغل، اشتیاق احمد کھرل اور مہتاب احمد کھرل ودیگر نے جھول میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ممبر سندھ اسمبلی حاجی رانا عبدالستارراجپوت سے ملاقات کی۔ وفد نے جھول شہر میں بڑھتی سماجی برائیوں منشیات اور کھلنے والی شراب کی دکانوں کا لائسنس رد کروانے میں مدد کرنے کا کہا۔ اس موقع پر حاجی رانا عبدالستار راجپوت نے جھول شہر کے مسائل پر آواز اٹھانے اور متحد ہوکر شہریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کسی ایک مسئلے کے بجائے تمام مسائل پر اکھٹے ہو کر بھرپورآواز اٹھانی چاہیے اور ایک مضبوط سٹیزن ایکشن کمیٹی بننی چاہیے۔ رانا عبدالستار نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس (وائن شاپ ) والے مسئلے پرسیکرٹری اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ملاقات کرکے (وائن شاپ ) کا لائسنس رد کروانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ بھی ہو جائے وہ جھول شہر میں شراب کا گتھا (وائن شاپ ) کھلنے نہیں دیں گے اور جھول شہر میں چلنے والی ہر قسم کی منشیات کو بند کرائیں گے اور جھول کے تمام مسائل پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

نمائندہ جسارت گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہری جدوجہد کمیٹی جھول شہر جھول کے

پڑھیں:

شراب کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

 سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہوگی۔

 وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ 
 

سینیٹر طلحہ محمود کو سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد
  • کیلی فورنیا میں لاکھوں ڈالر مالیت کی بڑی ڈکیتی
  • لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد کردی
  • سندھ کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کی جارہی ہے،زین شاہ
  • رائیونڈ ،ریسکیو اہلکارروئی کی دکان میں لگنے والی آگ کو بجھانے میںمصروف ہیں
  • حکومت کا گندم کی امدادی قیمت بحال کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ
  • رانا تنویر کا ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا اشارہ
  • مردان؛ کباڑ کی دکان میں دستی بم پھٹنے سے 3افراد شدید زخمی
  • شراب کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار