Express News:
2025-09-27@20:39:11 GMT

3 کم عمر بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے کچلے کے علاقے میں تین بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہروفیروز کے گاؤں نوں گوٹ کچے علاقے بکہری میں 3 سگی بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، جن کی عمریں 15، 13 اور 12 سال تھیں۔

لڑکیوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تینوں لڑکیوں کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کردیں، جن کی شناخت 15 سالہ عمان، 13 سالہ زبیرا اور 12 سالہ حمیران کے ناموں سے ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق 12 سالہ بچی کو بچانے کے لیے دو بہنوں نے چھلان لگائی اور پھر تینوں سیلابی ریلے کی نظر ہوگئیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔

کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

نواب شاہ کے قریب بھی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے جہاں کچے کے کئی گاؤں زیرِ آب آگئے، کچے کے مکینوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔مٹیاری میں بھی کچے کے علاقے  پانی کے بہاؤ  میں مسلسل اضافے کے باعث زیر آب آگئے ہیں، ہالہ کے دیہاتوں سے مقامی آبادی کشتیوں میں اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔ادھر گڈو اور  سکھر بیراج پر پانی کے بہاؤ میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر  آگئی  مگر  کئی اضلاع اب بھی سیلابی پانی سے متاثر  ہیں۔جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ کبیر والا میں دریائے راوی اور چناب کا پانی آبادیوں سے اترنے لگا۔

ای سی سی نے استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی

 فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کئی ہفتوں بعد دریائے ستلج میں بھی پانی کا زورٹوٹ گیا،  گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی پر  پانی کا بہاؤ معمول پر آ گیا، صرف ہیڈ اسلام پر نچلے درجے کا سیلاب رہ گیا تاہم یہاں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ، دیہات پانی میں گھر گئے، دادو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
  • دادو میں 3 بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق  
  • کوٹری بیراج پر پانی میں مزید اضافہ،اوباڑو کے قریب پل گرگیا،فصلیں تباہ
  • دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ
  • لانڈھی: ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • پاکپتن میں سیلاب سےگاؤں سوڈا مکمل دریابُرد، ایم 5 موٹر وے ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک بند  
  • کوٹری بیراج پر سیلابی صور تحال برقرار، پانی کا بہائو 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
  • جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
  • حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کے اضافے کے باعث جامشورو کے کچے علاقے زیر آب ہیں