کوٹری بیراج پر سیلابی صور تحال برقرار، پانی کا بہائو 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دبائو سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہائو 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حیدرآباد، مکی شاہ کے رہائشیوں کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پینے کے پانی کی طویل بندش کے خلاف مکی شاہ کے رہائشی افراد سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بلاک کر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے واٹر سپلائی حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج کے باعث دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں پانی نہیں آ رہا، مگر انتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔