---فائل فوٹو 

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹوراِزم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے لندن میں اجلاس ہوا۔

لندن سے زوم پر منعقدہ اجلاس میں وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِتجارت جام کمال، عطاتارڑ، وزیرِاقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ ماحولیات مصدق ملک اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔

وزیراعظم آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔

انہوں نے تمام وزراء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجارت کو بھی فروغ دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے، تمام وزارتوں کو ٹارگٹ دیے ہیں، زیرِ تکمیل منصوبوں کو بَروقت مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور قابل عمل منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مستقبل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے، اپنے اہداف کی حصولی کے لیے ایک منظم انداز میں آگے بڑھا جائے، اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہوگا، نجی شعبے کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے، اس جدت اور شفافیت کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف سرمایہ کاری کے لیے

پڑھیں:

غربت کم کرنے کےلیے پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہو گا، ویلیو ایڈڈ برآمدات سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ان خیالات کا اظہار پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 28 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کیا ہے اور وزیر اعظم  شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے گزشتہ بیس ماہ کے دوران معیشت سمیت مختلف شعبوں میں کئی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے اور حکومت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کوشاں ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.5 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہئیے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ چین کی ترقی میں جامع منصوبہ بندی نے بنیادی اور بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ ملک میں باہمی اعتماد معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،منصوبہ بندی کمیشن پاکستان کی پائیداری ترقی کیلئے منصوبہ بندی تیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح کو کم کرنے کیلئے چین کے اقدامات اور تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کے فروغ سے روزگار کی فراہمی کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کےعزم کا اعادہ
  • قابلِ تجدیدتوانائی ذرائع تنصیبات میں اضافہ، پیداوار3 گُنا ہونیکا امکان
  • وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • وفاقی وزیر مصدق ملک کا معیشت کی مضبوطی کے لیے برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے پر زور
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اسپیکر کو اہم ٹاسک دیدیا
  • 39 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خزانہ
  • سفارتی تعلقات کو سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے استعمال کریں گے، وزیر خزانہ
  • غربت میں کمی کیلئے پیداواری صلاحیت ‘ ویلوایڈ ڈ برآمدات بڑھانا ہونگی : وزیر سرمایہ  کاری
  • غربت کم کرنے کیلیے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری
  • غربت کم کرنے کےلیے پاکستان کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہوگا، وزیر سرمایہ کاری