لانڈھی: ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی جمعہ حمایتی گوٹھ میں ڈھائی سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت سمیرولد عامر کے نام سے ہوئی ہے جو اسی علاقے کا رہائشی تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سمیر گھر کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک لاپتا ہوگیا تھا، جس کے بعد اہلِ محلہ اور رشتے داروں نے تلاش شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی جستجو کے بعد یہ حقیقت سامنے آئی کہ بچہ علاقے میں موجود ایک کھلے گٹر میں گر گیا تھا۔ پولیس اور مقامی افراد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نکالا اور ضابطہ کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ لائٹ نہ ہونے کے باعث اندھیرے کی وجہ سے ڈھکن کے بغیر کھلے مین ہول میں گر گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ کھلے مین ہولز کو فوری بند کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی غفلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا ہے، اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو ایک ننھی جان یوں بے وقت موت کا شکار نہ بنتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔