سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: موٹر وے ایم 5 پر موٹر وے پولیس کیا جا
پڑھیں:
چارسدہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما جاں بحق
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ میں تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مولانا عبدالسلام کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما جاں بحق ہوئے، واقعے سے متعلق مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی اینگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے، مقتول جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن تھے۔