WE News:
2025-11-05@19:45:52 GMT

پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی

اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT

پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 50 کروڑ کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کرلیے ہیں، جس سے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں برس اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے، آئی ایم ایف نے حوصلہ افزا نوید سنادی

رپورٹس کے مطابق ان قدامات سے حکومت دوست ممالک سے بروقت قرض حاصل اور رول اوور کرے گی، دوست ممالک کے 12 ارب ڈالر ڈپازٹ اور رول اوور ہونے کی امید ہے۔

سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات بروقت رول اوور کردیں گے، سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور یو اے ای کے ٹائم ڈپازٹ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ

چین کے 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں موجود ہیں، رواں مالی سال 26 ارب ڈالر واجب الادا قرض میں سے 3.

5ارب ڈالر ادا کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی ایم ایف پاکستان چین دوست ممالک ڈپازٹ سعودی عرب یو اے ای یورو بانڈز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف پاکستان چین دوست ممالک ڈپازٹ یو اے ای یورو بانڈز ا ئی ایم ایف ارب ڈالر

پڑھیں:

پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 

اسلام آباد (آئی این پی)  عالمی بینک نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے سفارشات دی ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، برآمدات میں اضافہ معاشی استحکام، روزگار، سرمایہ کاری کی ضمانت ہے، برآمدی شعبے کو مضبوط بنا کر پاکستان ترقی کا نیا دورشروع کر سکتا ہے۔رپورٹ میں لچکدار ایکسچینج ریٹ، کاروباری قوانین، ریگولیشنز آسان بنانے پر زور دیا ہے، عالمی بینک نے ایگزیم بینک آف پاکستان کو فعال کرنے کی بھی سفارش کر دی۔ ایگزیم بینک کو فعال کرکے نئی برآمدی فنانسنگ فراہم کی جائے۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے پالیسی اصلاحات ناگزیر ہیں، جی ڈی پی میں برآمدات کا حصہ 16 سے کم ہو کر 10 فیصد رہ گیا، 200 سرکاری ادارے نجی شعبے کی کارکردگی متاثر کررہے ہیں۔ رپورٹ میں سرمایہ کاروں کے منافع کی بیرون ملک ترسیل پر رکاوٹیں ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو 78 سال بعد پوری دنیا میں عزت ملی ہے، رانا ثناءاللہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60ارب ڈالر کم ہیں عالمی بنک 
  • پاکستان کی برآمدات صلاحیت سے 60 ارب ڈالر کم ہیں، عالمی بینک
  • حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع کی ترسیل پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی
  • ملکی معیشت مسلسل زوال کا شکار رہی ،پاکستان بزنس فورم
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • پاکستان کا آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر قسط کے حصول کے لیے اہم اقدام
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان میں جگر کے ایک ہزار ٹرانسپلانٹس مکمل کرکے پی کے ایل  آئی نے تاریخ رقم کردی