راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
پاکستان کے معروف فیملی ولاگر اور ڈیجیٹل انفلوئنسر راجہ بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یوٹیوب پر 77 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز رکھنے والے راجہ بٹ اس وقت بیرون ملک موجود ہیں اور وہیں سے اپنے ولاگز ریکارڈ کر رہے ہیں۔ کل لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ان کی اہلیہ ایمان راجہ نے بیٹے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیے: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
بیٹے کی پیدائش کی خبر ملتے ہی راجہ بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک خصوصی ولاگ پوسٹ کیا جس میں وہ خوشی کے آنسوؤں میں ڈوب گئے۔ راجہ بٹ نے جذباتی انداز میں کہا کہ الحمداللہ، یہ ایک شاندار احساس ہے، میں بہت گناہگار انسان ہوں مگر میرا اللہ ہمیشہ مجھے بہترین سے نوازتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بیوی اور میرا بیٹا بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔ میں نے اپنے جونیئر بٹ کو دیکھا ہے، وہ بالکل گلابی اور خوبصورت ہے، ماشاءاللہ۔ میں اسے گود میں لینے کے لیے بے چین ہوں۔
یوٹیوبر نے مزید کہا کہ یہ تاریخ میں لکھا جائے کہ ایک پاکستانی یوٹیوبر باپ بنا مگر اپنے بیٹے کو دیکھنے کے لیے پاکستان نہ پہنچ سکا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد لاہور آ کر بڑے پیمانے پر خوشی کی تقریب منعقد کریں گے اور بیٹے کا نام بھی رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کارروائی کرنی ہے تو پی ایس ایل سے شروع کریں، رجب بٹ ڈکی بھائی کی حمایت میں بول پڑیں
راجہ بٹ کے اہلِ خانہ نے بھی ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی بہن غزل پھوپو بننے پر بے حد خوش نظر آئیں جبکہ ایمان کی ساس نے بہو کو مٹھائی اور تحائف دیے۔ برطانیہ میں موجود دوستوں اور مداحوں راجہ بٹ کے ساتھ اس خوشی میں حصہ ڈالا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیٹا رجب بٹ یوٹیوبر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیٹا یوٹیوبر راجہ بٹ کے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔