سرکاری افسروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
سٹی 42: ان لینڈ ریونیو افسروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
ایف بی آر نے27 اور 28 ستمبر 2025 کو دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کردی ، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر عام کام کے دنوں کی طرح کھلے رہیں گے،میڈیم ٹیکس دہندگان کے دفاتربھی ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔
کارپوریٹ ٹیکس آفسز کو بھی 27 اور 28 ستمبر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ریجنل ٹیکس دفاتر بھی ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے کھلے رہیں گے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا۔چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد بجٹ اہداف کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
تمام دفاتر میں انکم ٹیکس ریٹرن وصول کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ، شہری مقررہ تاریخ 30 ستمبر سے پہلے اپنے ریٹرن جمع کرائیں، اس اقدام سے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائلنگ میں درپیش مسائل کم ہونگے۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔