’’اسلام کو دنیا سے مٹا دیں گے‘‘ مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسی سر چڑھ کر بولنے لگی، کھلے عام دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی نریندر مودی حکومت میں بھارت فرقہ واریت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے
بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کے ہندوتوا نظریے پر کاربند ہونے کے نتیجے میں بھارت فرقہ واریت اور مسلمانوں کے منظم استحصال کی ریاست بن چکا ہے۔
فاشسٹ بھارتی فوج بھی ہندوتوا کے انتہا پسند غنڈوں کے ساتھ مل کر مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے میں مصروف ہے اور ریاستی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو، مسلم مخالف مذہبی فسادات بڑھانے کے لیے نفرت انگیز بیان بازی میں سرگرم ہیں۔
ہندوانتہاپسند رہنما یتی نرسنگھانندگری نے اشتعال انگیز بیان بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دنیا میں اسلام نہیں رہے گا ، صرف سناتنب(ہندومذہب) رہے گا۔ ہم اسلام کوختم کریں گے، یہ ہماری ماں اور بھگوان کی قسم ہے۔
یتی نرسنگھانندگری نے اپنے بیان میں مسلم دشمنی کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے ہرزہ سرائی کی کہ اسلام کو اس دنیا سے مٹا دیا جائے گا اور کوئی شخص اسلام کا نام لیوا نہیں ہو گا ۔
دوسری جانب بھارتی فوج بھی جابرانہ ریاستی طاقت اور مذہبی تعصب کو مسلمانوں کے استحصال کے لیے شدت کیساتھ استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے بھی ہندو پنڈت جگدگرو رام بھدراچاریہ کے آشرم کا دورہ کیا اور نےوردی میں ہندومندر کا دورہ کر کےانتہا پسند ہندوتوا نظریہ کےفروغ کاپیغام دیا ۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حال ہی میں اپنے نفرت انگیز بیان میں کہا ہے کہ اگرواقعی امن اور ہم آہنگی قائم کرنی ہےتو سب کو سناتن دھرم(ہندومذہب) کو اپناناہوگا۔
واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی طرح بھارتی فوج بھی نام نہاد سیکولر انڈیا کو پس پشت ڈال کر ہندوتوا نظام کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہے۔ سفاک مودی کی سرپرستی میں پورے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنانا معمول بن گیاہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انتہا پسند
پڑھیں:
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے بااثرمسلمانوں کی فہرست میں شامل،اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے 2025 کے لیے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی۔اس فہرست میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور برکینا فاسو کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے جیسی اہم شخصیات شامل ہیں۔جریدے کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سرفہرست پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد معروف عالم مفتی تقی عثمانی کا نمبر ہے۔اس فہرست میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، حماس کے رہنما خالد مشعل اور شام کے صدر احمد الشعرا بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، صحافی حامد میر،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،ڈاکٹر عمر سیف اور دیگر پاکستانی بھی اس فہرشت میں موجود ہیں ۔ملالہ یوسفزئی کو بھی 2025 کے دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔