ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی، انتہائی مطلوب شاہو کوش بھی ہلاک ڈاکوؤں میں شامل
گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن میں انتہائی مطلوب ڈاکو شاہو کوش بھی ہلاک ہوا ہے۔
حکام کے مطابق کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 12 ڈاکو ہلاک کیے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں میں مطلوب ڈاکو شاہو کوش بھی شامل ہے، جس کے خلاف سندھ اور پنجاب کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات تھے۔
حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے شاہو کوش کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
گزشتہ روز کچےکے ڈاکوؤں نے حملہ کر کے پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو قتل اور 14 کو زخمی کیا تھا۔