بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
بھارتی مسلح افواج کا آپریشن سندور کے بعد سب سے بڑی مشق کولڈ اسٹارٹ کا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی تینوں مسلح افواج اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ایک مشترکہ مشق کریں گی جسے کولڈ اسٹارٹ کا نام دیا گیا ہے، اس مشق میں ڈرونز اور کانٹر ڈرون سسٹمز کا تجربہ کیا جائے گا، حکام نے اسے آپریشن سندور کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشق قرار دیا ہے۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ مشق مدھیا پردیش میں ہونے کا امکان ہے۔اس مشق کا مقصد موجودہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کی افادیت اور خامیوں کا جائزہ لینا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشق بدلتے ہوئے فضائی خطرات کے مقابلے میں عملی تیاری کا اندازہ لگانے پر مرکوز ہوگی۔
کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن بھارتی مسلح افواج نے اس مقصد کے لیے تیار کی تھی کہ تیزی سے اور مربوط انداز میں مشترکہ ہتھیاروں کے ذریعے جارحانہ کارروائیاں کی جا سکیں، اس طرح روایتی سست رفتاری سے فوجی نقل و حرکت کے بجائے محدود وقت میں روایتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔یہ حکمتِ عملی اس وقت تیار کی گئی جب آپریشن پراکرم نے 2001 میں بھارتی پارلیمان پر حملے کے بعد بھارت کی سست عسکری ردعمل کو بے نقاب کر دیا تھا، اس ڈاکٹرائن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف تیز، فیصلہ کن اور محدود فوجی ردعمل دینا ہے تاکہ مکمل جنگ سے گریز کیا جا سکے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی میں تنازع کو جوہری سطح تک لے جانے کا سنگین خطرہ موجود ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار موجود ہیں۔اس مشق میں صنعتکار، تحقیق و ترقی کے ادارے، جامعات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔
دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس بعنوان کانٹر یو اے ویز اینڈ ایئر ڈیفنس سسٹمز ، دی فیوچر آف ماڈرن وار فیئر سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ایئر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بھارت جیسا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔دی ہندو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کے دوران ہمارے کانٹر ڈرون اور جی پی ایس جیمنگ سسٹمز نے مثر کارکردگی دکھائی اور دشمن کے ڈرونز سے کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن دشمن نے بھی ہماری صلاحیتیں دیکھ لی ہیں، اگلی بار ہمیں ان سے آگے اور کہیں بہتر ہونا ہوگا۔ ایئر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے مزید کہا کہ مستقبل کا وژن ایک مربوط دفاعی نظام پر مشتمل ہے جو سدرشن چکر کے تصور سے متاثر ہے اور جس کے ذریعے ڈرونز، یو اے ویز، ہائپر سونک ہتھیاروں اور دیگر خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ غزہ، مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آپریشن سندور کے مسلح افواج کے بعد
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.