یورپی عوام کا غزہ کی حمایت میں نکلنا ظالم سے نفرت کی علامت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ کی حمایت میں نکلنا ظلم و ظالم سے نفرت کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مسجد نبوی میں منعقدہ درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عالمی بیداری اور ظلم کے خلاف قیام اس حسین مستقبل کی نوید ہے جس کا وعدہ تورات، زبور، انجیل اور قرآن مجید نے کیا ہے۔ صالحین کی حکومت اور مستضعفین کی امامت کا وعدہ پورا ہونے کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ظلم اور بربریت کی اس سیاہ رات میں فجر کے طلوع ہونے کے آثار واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ تیزی سے بدلتے عالمی حالات ظالمین کی رسوائی اور اہلِ حق کی فتح کی دلیل بن کر سامنے آ رہے ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ہمیں "جہادِ تبیین" کا فریضہ ادا کرنا ہے۔ حق بات کو بیان کرنا اور دلیل و منطق سے وقت کے ظالموں کو رسوا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے باوفا فرزند، شہیدِ امت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر اس عظیم شہید کے ساتھ اپنے عہد وفا کی تجدید کریں گے۔ شہید سید مقاومت نہ صرف لبنان بلکہ پوری امت مسلمہ کا ہیرو تھے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور شہید امت کے ساتھ تجدیدِ عہد کیا جائے گا۔ اس درسی نشست میں وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی، مجلس علماء مکتب اہلبیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مسجد نبوی کے خادم استاد صدام حسین ویسر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے رہا ہے
پڑھیں:
غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے، جنگ فوری بند کی جائے، اسحاق ڈار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، جنگ فوری بند کی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ اسحاق ڈار نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے، اسحاق ڈار نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے 2 ریاستی حل پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کی حالت زار پر عالمی ضمیر کب جاگے گا۔؟ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، پاکستان، سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے فلسطین کے 2 ریاستی حل کانفرنس کا خیرمقدم کرتا ہے۔