بھارتی شہر کولکتہ میں بارشوں کا 39 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا‘10افرادہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
کولکتہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بارشوں کا 39 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 10 افرادہلاک ہو گئے ہیں ان میں سے نو اموت بارش کے بعد کھڑے پانی میں کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی ہیں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پیر کی رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پانی کھڑا ہے شہر کی کئی اہم سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور ٹرین سروس میں بھی خلل پڑا ہے جس کے باعث مسافروں کو گھٹنے گہرے پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے.
(جاری ہے)
یاد رہے کہ چند روز میں درگا پوجا کا تہوار آ رہا ہے یہ اس خطے کا سب سے بڑا اور مشہور سالانہ تہوار ہے جس میں دسیوں ہزار ہندو دیوی درگا کی پوجا کرنے کے لیے نکلتے ہیں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 251.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے انڈیا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارشیں شمال مشرقی خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباﺅکے نتیجے میں ہوئی ہیں. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ہی دن میں اتنے بڑے پیمانے پر تقسیم ہند کے بعد یہ تیسری بارش ہے 1978میں سب سے زیادہ 369اعشاریہ6ملی میٹرجبکہ1986میں 259اعشاریہ5ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی تھی‘خلیج بنگال پر موجود ساحلی شہر میں انڈرپاسزمیں پانی بھرنے سے ماضی میں بھی اموات ہوتی رہی ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کا نیا انفااسٹریکچر تعمیر کرتے ہوئے جغرافیائی پوزیشن کو مدنظرنہیں رکھا گیا چند برس قبل زلزلے سے شہر کے وسطی علاقے میں فلائی اوورپل گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے اور سینکڑوں گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئی تھیں.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔