دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے حوالے تفصیلات جاری کر دیں۔
کوٹری بیراج پر حالیہ تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور کوٹری پر ستمبر کے آخر تک صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔
گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی ہو رہی جبکہ معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔
دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے جبکہ سلیمانکی اور اسلام بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریاؤں میں موجودہ بہاؤ کے باعث بھی متعدد مقامات پر نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کا این ای او سی تمام صورتحال کی ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے، تمام متعلقہ اداروں کی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات باہم پہنچائی جا رہی ہے۔
عوام خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر سے گریز کریں، سیلابی ریلوں کو کراس کرنے سے گریز کریں۔ امدادی کیمپوں میں موجود لوگ اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کی ہدایات کا انتظار کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ڈینگی کا مرض تشویش ناک صورتحال اختیار کرگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں صوبے میں ڈینگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق رواں سال ڈینگی سے جابحق ہونے والوں کی تعداد پچیس ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں ایک ہزار 192 کیسز مثبت آئے جن میں سے کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال صوبہ سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں 227 اور نجی ہسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں اسی طرح کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے لیے 257 جبکہ نجی ہسپتالوں میں 195 بستر مختص کیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں سے 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز ہیں، حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز ہیں جن میں سے 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں ڈینگی سے جابحق ہونے والوں میں 3 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، حیدرآباد میں 3 سالہ بچی، بدین میں 6 سالہ بچہ جبکہ کراچی میں 11 سالہ بچہ اور 30 سالہ خاتون ڈینگی کے سبب جابحق ہوئی۔