دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
فائل فوٹو
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہوگیا جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی ہوگئی، پانی 56 ہزار کیوسک ہونے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ میں سپر فلڈ کا خطرہ ٹل گیا، بیراجوں کی تازہ صورتحال سامنے آگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار محکمہ اطلاعات سندھ نے جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق صورتحال قابو میں ہے اور سپر فلڈ کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہا۔
پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 60 ہزار 309 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 31 ہزار 545 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سکھر بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 61 ہزار 554 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 434 کیوسک نوٹ کیا گیا، جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد سب سے زیادہ 3 لاکھ 64 ہزار 41 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 39 ہزار 486 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا جب کہ گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے اور بہاؤ میں مزید کمی متوقع ہے۔ بارشوں کے سیزن کے اختتام اور پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی نے سندھ میں سپر فلڈ کے خدشات ختم کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ چند ہفتے قبل صوبائی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا تھا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کی صورت میں انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔ حکام کے مطابق اب صورتحال قابو میں ہے اور لوگوں کو بتدریج واپس گھروں کی اجازت بھی دی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں سندھ میں سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور بیراجوں پر پانی کے بہاؤ کے اعداد و شمار دن میں کئی بار اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری افواہوں پر کان نہ دھریں اور سرکاری اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔