ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مظفرگڑھ اور بہاولپور کے سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
جن علاقوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے ان میں شہر سلطان، علی پور، لتی، اوچشریف شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید زعیم زیدی، شاکر کاظمی، رضوان کاظمی، تصور بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مخیرین کے تعاون سے ضلع مظفرگڑھ اور بہاولپور کے سیلاب متاثرین میں 350سے زائد خشک راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے، جن علاقوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے ان میں شہر سلطان، علی پور، لتی، اوچشریف شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید زعیم زیدی، شاکر کاظمی، رضوان کاظمی، تصور بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ علی پور میں قائم مجلس وحدت مسلمین کی خیمہ بستی میں بھی خشک راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مخیرین کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔