پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ زمانے میں افراتفری قتل و غارتگری اور پسماندگی کا اصل سبب سیرت نبوی سے دوری ہے، اسلام مکمل دین محبت و آشتی ہے لہذا ہمیں تمام تر فرقہ پرستیوں سے بالاتر ہوکر مسلمان بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
پاراچنار میں ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے علاقہ قباد شاہ خیل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء، قبائلی عمائدین سمیت نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ درمان قبادشاہ خیل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول آمد سید المرسلین آقائے دو جہاں رحمت للعالمین کی مناسبت سے ہفتہ وحدت سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام نے آقائے دو جہاں رحمت للعالمین کی سیرت اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ زمانے میں افراتفری قتل و غارتگری اور پسماندگی کا اصل سبب سیرت نبوی سے دوری ہے، اسلام مکمل دین محبت و آشتی ہے لہذا ہمیں تمام تر فرقہ پرستیوں سے بالاتر ہوکر مسلمان بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔مقررین نے ضلع کرم میں امن و امان خصوصاً سوشل میڈیا کے بے جا استعمال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بحیثیت مسلمان کسی کی تکفیر کرنا قطعاً غیر اسلامی فعل ہے، جس کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے اور نہ ہی کوئی فرقہ۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کے سیمینار وقت کی اہم ضرورت ہے اور وقتاً فوقتاً منعقد کرنا چائیے۔سیمینار میں ضلع کرم کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کو دعوت دی جائے تاکہ علاقے میں امن کی فضا قائم ہو اور دوریوں و نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے راہ ہموار کی جاسکے۔.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
موجودہ حالات میں امن، اتحاد اور اداروں سے بھرپور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین
انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری جنرل، یعقوب شیرا ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، غضنفر ملک، شیخ وحید، سید تہور حسین رضوی، آغا محمد علی رضوی، مبارک علی بخاری، اعجاز حسین صدیقی، سید حسن علی رضوی، سید حسین رضوی، ناد علی، مرتجز حسین، سید عالیان حسین، سید عون علی رضوی، سید نقی رضا، محسن ہمدانی و دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انجمن حسینیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد، برداشت، بھائی چارے اور فلاح عامہ کے فروغ کے لیے اپنا کردار مثبت انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک و ملت کا وقار مزید بلند ہو۔