data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) یومِ پیدائش پیر طریقت رہبر شریعت مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا نقشبندیؒ سے آ ستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا، مرشدی گورایاؒ قومی موومنٹ پاکستان اور مرشدی گورایا ؒ میموریل کمیٹی (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا اور سیدہ بی بی صاحبہ کی مبینہ بے حرمتی،بھیج پیر جٹا پنجم پیر طریقت رہبر شریعت مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا ؒ نقشبندی کی جائیداد پر 16سال سے احمد سفیان اس کے بیٹوں، احمد مہران،احمد میغرہ، ان کے سہولت کاریوسف مگسی ااور دیگر ر سہولت کاروں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا۔ آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا کے ترجمان پرو فیسر ڈاکٹر محمود عالم خرم کے مطابق آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا اور سیدہ بی بی صاحبہ کی مبینہ بے حرمتی،بھیج پیر جٹا پنجم پیر طریقت رہبر شریعت مرشد محمد اسحاق شاہین گورایا ؒ نقشبندی کی جائیداد پر 16سال سے قابضین اور سہولت کاروں کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا جس کیلئے ملک بھر میں علماء مشائخ کی جانب آستانہ عا لیہ بھیج پیر جٹا اور سیدہ بی بی کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی تحریک کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا،آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا اور سیدہ بی بی صاحبہ کی حرمت کو پامال کرنے والے عناصر، بشمول احمد سفیان، اس کے بیٹوں اور سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر کے سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماء اور علماء کرام و مشائخ بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا اور سیدہ بی بی صاحبہ کی مبینہ بے حرمتی اورجائیداد پر مبینہ قبضہ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاہیگا,اس سلسلے میں ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کیلے عدالت عالیہ سے رجوع کیا جارہا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد اسحاق شاہین بے حرمتی کے خلاف

پڑھیں:

عدالتی فیصلے کے باوجود رکن اسمبلی اسد سکندر نے زمین پر قبضہ کرلیا، عمیر ڈھیڈی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251108-08-15

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے صنعتکار عمیر ڈھیڈی میمن نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر نے اپنے بیٹے ملک سکندر کی مدد سے کوٹری میں سروے شدہ اراضی پر قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ بابا صلاح الدین کے قریب کی زمین ہائی کورٹ کے سروے نمبر 98. 97 کی نیلامی میں حاصل کی گئی۔ ملک اسد سکندر نے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا جو عدالت میں جھوٹا ثابت ہوا۔ عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالت کے فیصلے کے باوجود زمین نہیں ملی۔ اب ڈپٹی کمشنر جامشورو مختیار جامشورو کی مدد ملک اسد سکندر ان کے بیٹے  ملک سکندر خان اور کامدار حسین فقیر و دیگر میری زمین پر قبضہ کر کے غیر قانونی کوٹری پیراڈائزا سکیم پر پلاٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ، ارمی چیف اور دیگر حکام سے درخواست کی کہ زمین واپس کر کے انصاف کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • سگے بھائی جائیداد کے لیے تنگ کررہے ہیں، معذور بھائی کا الزام
  • عدالتی فیصلے کے باوجود رکن اسمبلی اسد سکندر نے زمین پر قبضہ کرلیا، عمیر ڈھیڈی
  • حیدرآباد: گوٹھ بڈوپالاری کے رہائشی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • پیپلزپارٹی کے ایم این اے ملک اسد سکندر نے اراضی پر قبضہ کرلیا، عمر ڈیدی میمن
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
  • سیدہ اسماء بنت صدیقؓ
  • عمران خان کے وکیل شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار،کیمو تھراپی جاری
  • شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • اپٹما نے وزارت فوڈ سکیورٹی کے خلاف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط لکھ دیا