ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے مسیحی برادری کو بھی محمد علی مرزا کے بہتانوں کے تنازعہ میں گھسیٹ لیا
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ یہ خوارج درابن میں دسمبر 2023 کے خودکش حملے میں سہولت کاری میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ یہ دہشت گرد سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
سکیورٹی فورسز کا علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔
پی آئی اے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کب کریگی؟ خوشخبری آگئی
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، پولیس اہلکار شہید ، 9 ڈاکو ہلاک
گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں آپریشن کے دوران 6ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ فورسز نے شر گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شدید مقابلے میں چھ خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے، جن میں گڈی شر، اکبر شر سمیت دیگر شامل ہیں۔واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ رونتی کے کچے علاقے میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ڈاکوں کے دو گروپوں کے درمیان پہلے تصادم ہوا۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوں نے پولیس پارٹی پر براہ راست حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار امجد شہید اور دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی انور کھیتران نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اور رینجرز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور جدید ڈرون کیمروں، بھاری ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے ڈاکوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوں کی لاشیں پولیس کی تحویل میں لے لی گئی ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ یہ آپریشن ڈاکوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔ کچے کے علاقے میں جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے ہمارا عزم پختہ ہے، اور ایسے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شہید اہلکار امجد کی فیملی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔