—فائل فوٹو

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا، 

شفقت علی خان نے کہا کہ اجلاس کی صدارت او آئی سی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی، جس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک شریک ہوئے، رکن ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان شامل تھے۔ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کا ایک وفد بھی اجلاس میں تھا۔

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی

پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے:طارق فاطمی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی نے بھارت کی غیرقانونی قبضہ مضبوط کرنے کی کوششوں کی اور بھارتی ظالمانہ قوانین، جبر اور آبادیاتی تبدیلیوں کی مذمت کی۔

طارق فاطمی نے او آئی سی سے بھارتی جبر کے خاتمے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار استحکام جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل سے مشروط ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: او آئی سی

پڑھیں:

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی

فائل فوٹو

وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔ تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اہم اجلاس، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
  • پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
  • کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
  • روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی
  • اقوام متحدہ اجلاس؛ اسحاق ڈار کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب
  • مقبوضہ کشمیر ‘ جھڑپ کے دوان بھارتی فوجی ہلاک‘ 3 زخمی