بلوچستان حکومت کے دعوے صرف دعووں تک محدود ہیں، مولانا واسع
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
کوئٹہ سے جاری بیان میں مولانا واسع نے کہا کہ گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ صوبے کے وسائل پر جسطرح لوٹ مار اور کمیشن خوری جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس کے دعویداروں کی حکومت میں صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، جبکہ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں، مگر حکومت نے آنکھوں پر پٹی اور کان بند کئے ہوئے ہیں۔ گڈ گورننس کے بڑے بڑے دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ صوبے کے وسائل پر جس طرح لوٹ مار اور کمیشن خوری جاری ہے، اس پر خاموش رہنا گویا چور کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عمل صوبے کے لیے جگ ہنسائی اور ملک گیر بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ صوبے کے عوام فریاد کناں ہیں، مگر ان کی چیخ و پکار حکومت کو سنائی ہی نہیں دے رہی۔ اہل قیادت کو چھوڑ کر من پسند اور نااہل افراد کو حکومت پر مسلط کیا گیا ہے۔ نتیجتاً کرپشن اور کمیشن خوری ایک صنعت کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ محکمے عوامی خدمت کے بجائے ذاتی جاگیر اور ذاتی مفادات بڑھانے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، امن و امان اور روزگار جیسے بنیادی مسائل حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ محکمے بدانتظامی اور لوٹ مار کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یہ ثابت کرنے سے قاصر ہے کہ کس شعبے میں کارکردگی دکھائی گئی ہے یا کون سا بڑا منصوبہ عوام کو دیا گیا ہے۔ حکومت کے وعدے اور دعوے صرف دعووں تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی اور بے عملی نے عوام کو بنیادی انسانی ضروریات سے محروم کر دیا ہے۔ حکومت نے صوبے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ جمعیت علماء اسلام عوام کی آواز بنے گی اور اندھیر نگری چوپٹ راج کے اس نظام کو بے نقاب کرے گی۔ ہم ہر محکمے کی ناقص کارکردگی اور لوٹ مار عوام کے سامنے رکھیں گے اور ایک بامعنی اور حقیقت پسندانہ لائحہ عمل دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ صوبے کے لوٹ مار
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔