سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا لوگوں کے زرعی قرضے معاف کریں، حکومت کی طرف سے لوگوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مل کر مدد کرنی چاہیے، سری لنکا میں جب سیلاب آیا تھا تو سب سے زیادہ زرعی شعبہ متاثر ہوا تھا،آئین قانون کے دائرے میں رہ کر مدد کےلیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، میری مخیر حضرات سے اپیل ہے سیلاب متاثرین کی مدد کریں،یہ وقت سیاست کا نہیں، انسانیت کی خدمت کا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کے بچوں کی فیسیں معاف اور بلوں میں ریلیف دے،پاکستان نے اپنے سے 5گنا طاقتور دشمن بھارت کو شکست دی ہے،بھارت نے ایسی مار کھائی کہ اب گراﺅنڈ میں ہاتھ بھی نہیں ملاتا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مدد کرنی چاہیے بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔