پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اب نکل آئے ایک کروڑ ، مگر ایسا نہیں ہو گا، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنان سے کہا کہ ’پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں، اب نکل آئے ایک کروڑ بندہ، آؤ میں میزبان ہوں۔ لیکن ایسا نہیں ہو گا۔‘
پی ٹی آئی کارکنان سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’27 ستمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے، جس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، کوئی ٹینشن یا پریشانی نہیں ہے۔ لائیں ایک کروڑ بندہ، لیکن ایسا نہیں ہو گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ پر تہمتیں بھی لگاؤ، نیچا بھی دکھاؤ اور گندا بھی کرو، مجھے پیغام دو کہ تم دعویٰ بولو، میں جلسہ کروں یا فلاں ایونٹ کروں۔ 5 اگست کے لیے لوگوں کو جمع کرو اور 14 اگست کو لوگوں کو نکالو۔ میں نے ڈی آئی خان میں جلسہ کیا ہے، کتنے لوگ نکلے؟ 5 اگست کو لوگ نکلے ہیں، میں لکھ کے دیتا ہوں کہ 5 اگست کو ساڑھے 7، 8 لوگ نکلے ہیں۔‘
پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں اب نکل آئے ایک کروڑ بندہ آؤ میں میزبان ہوں۔ لیکن ایسا نہیں ہو گا، علی امین گنڈا پور pic.
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) September 20, 2025
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’پارٹی ایونٹ میں اب ہر بندہ پیسہ بھی لگائے گا، پارٹی کا ہر بندہ آئے گا اور اپنا زور لگائے گا۔ اگر بیٹھے رہنے سے انقلاب آتے تو آج عمران خان جیل میں نہ ہوتے۔ جب اسلام آباد میں گولیاں چلیں تو لوگ وہاں سے چلے گئے، میں نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو اٹھا کر گاڑی میں ڈالا۔ اب میں سمجھ گیا ہوں، اب میں کچھ نہیں کرسکتا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’خودکشی اسلام میں حرام ہے، میں لڑ کے مروں گا، خودکشی نہیں کروں گا کہ اپنے لوگوں کے سینے پیش کروں کہ آؤ مارو۔ مجھے جو مارے گا میں اس کو ماروں گا، مجھے آئین نے تحفظ دیا ہے۔‘
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’میں کسی کے بچے مروانے کی سیاست نہیں کروں گا۔ میں لڑ کے مروں گا، میں خودکشی نہ خود کروں گا نہ اپنے لوگوں سے خودکشی کرواؤں گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پشاور جلسہ پی ٹی آئی جلسہ علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور جلسہ پی ٹی ا ئی علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ایسا نہیں ہو گا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ ایک کروڑ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :