دادو میں 3 بہنیں سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک: کچے کے علاقے دودو کلہوڑو میں تین بہنیں سیلاب کے پانی میں ڈوب گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 15سالہ عمان ، 13سالہ زبیرا، 12سالہ حمیرا دریائے سندھ کے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئیں، پہلے 12 سالہ بچی ڈوبی، بہنوں نے بچانے کی کوشش میں جان گنوائی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں بہنوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے نئے اعدادوشمار جاری
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 700 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 79 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 72 ہزار 800 کیوسک، چشمہ آمد 66 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 59 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 51 ہزار کیوسک اور اخراج 44 ہزار 700 کیوسک،گدو آمد 44 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 400 کیوسک، سکھر آمد 39 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 13 ہزار کیوسک اور اخراج ایک ہزار 300 کیوسک، تریموں آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک، پنجند آمد 14 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 800 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1534.09 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.828 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1227.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.154 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔