آج سب پر واضح ہو چکا ہے کہ صیہونی رژیم کسی پر رحم نہیں کر رہی، علی لاریجانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر الله کی دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر عیاں ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ آج سب پر عیاں ہو گیا کہ صیہونی رژیم کسی ملک پر رحم نہیں کرتی۔ قطر کے واقعے نے اس حقیقت کو خوب واضح کر دکھایا۔ اس لئے آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے طریقہ کار کو ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ ایک صحیح راستہ ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علی لاریجانی نے ان خیالات کا اظہار اُس وقت کیا جب وہ آج شہیدان مقاومت سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے بیروت پہنچنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرے اس دورے کا ایک اہم مقصد شہدائے لبنان کی برسی میں شرکت ہے۔
ان عزیز شہداء نے لبنان کی زمین کی حفاظت کی جن میں شہید حسن نصر الله اور شہید سید ہاشم صفی الدین سرفہرست ہیں۔ علی لاریجانی نے کہا کہ میرے لبنان کے دو دوروں کے درمیان خطے میں کئی تبدیلیاں آئی ہیں۔ صیہونی رژیم کا رویہ دنیا پر زیادہ عیاں ہو چكا ہے۔ شہید حسن نصر الله کے دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر واضح ہو گئی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران و لبنان دو ایسی قومیں ہیں جن کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں ایران و لبنان کی عوامی دوستی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہم نے ہمیشہ لبنان میں مضبوط اور خود مختار حکومتوں کی موجودگی کی حمایت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی لاریجانی حسن نصر الله کہا کہ
پڑھیں:
ہم نے ایران کے میزائل اور جوہری خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے، نیتن یاہو کا دعوی
ایک ایسے وقت میں کہ جب عالمی ذرائع ابلاغ ایرانی میزائل و جوہری صلاحیتوں کی مکمل بحالی کی بات کر رہے ہیں، قابض اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی میزائلوں و جوہری پروگرام کے خطرے کا خاتمہ کر دیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے پارلیمنٹ (کنیسٹ - Knesset) میں ایک تقریر کے دوران قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کے خلاف 2 سالہ جنگ میں "مبینہ کامیابیوں" کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایران کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جنگ کا بھی حوالہ دیا اور دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی خطرات کا خاتمہ کر دیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نین یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، ایران کے پیدا کردہ "بیلسٹک اور جوہری خطرے" کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیویارک ٹائمز نے گذشتہ روز ہی خبر دی تھی کہ ایران کی میزائل فیکٹریاں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں اور آئندہ کسی بھی جنگ کی صورت میں ایران، دشمن پر بیک وقت 2 ہزار میزائل داغنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی دو سالہ جنگ، اسرائیل کے لئے پہلے سے زیادہ نفرت کا باعث بنی ہے جیسا کہ خود صیہونی میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے باعث حتی امریکہ میں موجود جوان یہودی نسل بھی صیہونی رژیم کے خلاف ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے وسیع جنگی جرائم کے باعث اسرائیل کے اندر اور باہر شدید دباؤ کا شکار نیتن یاہو، 7 اکتوبر 2023ء سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کو روکنے کی مسلسل کوشش میں ہے جبکہ آج کنیسٹ کے اجلاس کے دوران صیہونی نمائندوں نے اس کمیٹی کی تشکیل اور نیتن یاہو سے مواخذے پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔