اسلام آباد:

یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ 

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں منشیات کے 1314مقدمات میں 1408 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان سے 261 کلوچرس، 484 کلو ہیروئن، ساڑھے چھ کلو افیون، 94 کلو گرام آئس اور 0.

05 گرام کوکین بھی برآمد ہوئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد: خودکش حملہ آور کہاں سے آیا تھا؟ ابتدائی رپورٹ آ گئی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

تحقیقاتی اداروں نے اسلام آباد کچہری خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔

رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پزیر تھا، جو جمعے کے روز اسلام آباد آیا اور پیر ودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری پہنچا تھا۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھی ہوئی تھی۔

آئی جی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس خودکش دھماکے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے میں 8 کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے۔

اسلام آباد کچہری خود کش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری میں آج ہوئے خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو شواہد اکٹھے کیے گئے ان کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا، ایک موٹر سائیکل اور گاڑی کو مشکوک تصور کیا جا رہا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ کیمروں کی بیک ٹریکنگ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فارنزک، سی ٹی ڈی، انویسٹی گیشن، سیف سٹی اور حساس ادارے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید ہوئے ہیں۔

پمز اسپتال منتقل کیے جانے والے دھماکے کے زخمی افراد کی تعداد 30 ہے، جبکہ زخمیوں میں سے 4 سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کچہری آیا تھا جس نے پولیس موبائل کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
  • اسلام آباد: خودکش حملہ آور کہاں سے آیا تھا؟ ابتدائی رپورٹ آ گئی
  • اسلام آباد میں ہزاروں مدرسے غیر قانونی زمین پر قائم ہیں، خواجہ آصف
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • پاکستانی ایئرلائن میں مختلف آسامیوں پر بھرتیاں، تعلیمی قابلیت کم ازکم میٹرک
  • یورپی علمی اداروں میں اسرائیل کے خلاف بائیکاٹ میں اضافہ، اسرائیلی محققین دباؤ کا شکار
  • سینیٹ اجلاس: 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش،کاروائی جاری ،جلد ووٹنگ کا امکان
  • چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھرپور آپریشن جاری
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات، شیڈول جاری ہوگیا