وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد کچہری میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے میں بذریعہ پراکسیز دہشت گردی کے مکروہ فعل سے باز رہنا چاہیے، وقت آگیا ہے کہ دنیا کو بھارت کی ایسی مذموم سازشوں کی مذمت کرنی چاہیے، بھارت کا خطے میں امن تباہ کرنے کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد کچہری میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید افراد کی بلندیٔ درجات، اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جَلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد پراکسیز کے پاکستان کے نہتے شہریوں پر دہشت گرد حملے قابلِ مذمت ہیں، واقعے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے کارروائی کرتے فتنہ الخوارج نے وانا میں معصوم بچوں پر بھی حملہ کیا، بھارتی پشت پناہی اور افغان سرزمین سے جاری حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے و معصوم پاکستانیوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے آخری دہشت گرد کی سرکوبی تک جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خلاف عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ق) وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، جنہوں نے اس قومی سوچ کو بھرپور حمایت فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بہتر گورننس کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم کی مشترکہ کوششیں کی گئی ہیں۔موجودہ حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام بھی اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور اتحاد کی عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو استثنیٰ فی الفور واپس لیا جائے، شہباز شریف کی اپنے سینیٹرز کو ہدایت
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم we news سینیٹرز عشائیہ وزیراعظم شہباز شریف