سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 435,762 روپے کا ہو چکا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5065 روپے اضافے کے ساتھ 373,474 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام 22 قیراط سونا اب 342,474 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 4134 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 429,862 روپے کا ہوگیا تھا، اور 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530 روپے کا ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573 روپے تھی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس تک پہنچا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت روپے کا ہو اضافے کے فی تولہ کے بعد
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔