ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف فائنل میں ابھیشیک شرما اور پانڈیا کی شرکت مشکوک
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پاکستان ٹیم کو بھی گروپ اور سپر فور مرحلے میں شکست دے چکی ہے۔
تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں بھارتی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی شرکت مشکوک ہے۔
بھارت کے بولنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھر پورے میچ میں واپس نہیں آئے۔
دوسری جانب ابھیشک شرما بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں کافی وقت میدان سے باہر رہے تھے۔
بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری کا جائزہ آج رات اور کل صبح لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما
پڑھیں:
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ، پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیدی
نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اشعب عرفان نے بھارتی کھلاڑی ویر چھوٹرانی کو شکست دے دی۔
کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش میں اشعب عرفان نے سیڈ نمبر 4 ویر چھوٹرانی کو 3۔ 2 سے شکست دی۔ بھارتی پلیئر کے خلاف اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 9-11، 4-11، 11-8، 11-8 اور 11-8 رہا۔
بھارتی پلیئر کو شکست دے کر اشعب عرفان ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے نور زمان بھی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے رونالڈ پولامینو کو شکست دی۔
کینیڈا میں جاری نیش کپ اسکواش کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالرز ہے۔
Post Views: 1