City 42:
2026-06-03@04:16:26 GMT

پنجاب میں بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے حکومت کا بڑا قدم

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

سٹی42: توانائی کے شعبے میں غیر معیاری مصنوعات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے عوام کو بچانے اور بجلی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اس سلسلے میں صوبے میں توانائی کی بچت کے لیے ایک جدید لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مارکیٹ میں غیر معیاری پنکھوں، بیٹریز اور سولر مصنوعات کی بھرمار ہے جو نہ صرف کم کارکردگی کا باعث بنتی ہیں بلکہ صارفین کے بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ نئی لیبارٹری کے قیام سے ان مصنوعات کے معیار کی مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔

مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار

بیٹری اور پنکھے بنانے والی فیکٹریوں کے آلات اور سولر ٹیکنالوجی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے سولر ٹیسٹنگ لیبز کو اپ گریڈ بھی کیا جائے گا، جس سے مقامی صنعت کو سہارا ملے گا اور درآمدی مصنوعات پر انحصار میں کمی آئے گی۔

منصوبے کی فزیبیلٹی کے لیے حکومت کی جانب سے 16 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

اویس کیانی: گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے جامع سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت مختلف سیکیورٹی اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور جی بی اسکاؤٹس کے اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

حکومتی منظوری کے بعد پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 220 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

سیکیورٹی پلان کے تحت پاک فوج کے 985 جوان، پنجاب پولیس کے 6 ہزار اہلکار، اسلام آباد پولیس کے 1500 اہلکار، پنجاب رینجرز کے 2 ہزار جوان، ایف سی کے ایک ہزار اہلکار جبکہ جی بی اسکاؤٹس کے 1500 اہلکار انتخابی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز اور اہم مقامات پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ ووٹرز محفوظ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ میں سولر پینلز پر عائد ٹیکس میں کتنے فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے؟
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور