آن لائن گیم کھیلتے والدہ، بھائی، 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔
جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی۔
واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی سزا
پڑھیں:
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی افراد کے لیے پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی افراد کے لیے پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف فلاحی اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عملی مظاہرے کے ذریعے شرکاء کو ایپ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن میں بتایا گیا کہ پبلک سیفٹی ایپ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے لیے بھی ایک انقلابی سہولت ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کو یقینی بناتی ہے۔ ایپ کے ذریعے نابینا افراد فون ہلا کر یا "ایمرجنسی" بول کر فوری الرٹ بھیج سکتے ہیں، جبکہ قوتِ گویائی اور سماعت سے محروم افراد کے لیے ویڈیو کال اور سائن لینگوئج چیٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مرگی اور ذہنی معذوری کے مریضوں کے لیے فال ڈیٹیکشن اور خودکار الرٹ سسٹم شامل ہے، جو حادثے یا گرنے کی صورت میں پولیس، ریسکیو اور فیملی ممبران کو فوری اطلاع دیتا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ایپ کا لاک اسکرین فیچر ایمرجنسی کے وقت معذوری، رابطہ نمبر اور اہم معلومات ظاہر کر دیتا ہے، جبکہ فیملی ٹریکنگ فیچر اہل خانہ کی لوکیشن مانیٹر کرنے میں معاون ہے۔ آگاہی سیشن میں شریک خصوصی افراد نے سیف سٹیز اتھارٹی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ ان کے لیے حقیقی معنوں میں سہولت اور تحفظ کی ضامن ہے۔