اسلام آباد میں احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
سرکاری اداروں کے خلاف احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
احتجاج کرتے ہوئے شہری کا کہنا تھا کہ میرا 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا، وزیر داخلہ یہاں خود آکر یقین دہانی کروائیں تو ٹاؤر سے اتروں گا۔
موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کوئی افسر موجود نہیں۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے لوگ ٹاور پر چڑھے شخص سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
موبائل ٹاور پر چڑھے شہری کو باحفاظت نیچے اتار لیا گیا اور اسلام آباد پولیس نے محسن نامی شہری کو تحویل میں لے لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹاور پر
پڑھیں:
جعلی ویڈیو بنانے اور پھیلانے والا مجرم ہے، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی ویڈیو بنانے اور پھیلانے والا مجرم ہے۔
اسلام آباد میں طارق فضل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد پولیس دارالحکومت کے تمام معاملات، سکیورٹی سمیت دیگر ذمہ داریاں ادا کرتی ہے۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل بغیر تصدیق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں سے چیکنگ کے نام پر اسلام آباد پولیس زیادتی کر رہی ہے۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جارہا ہے، پرانی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر ڈرامائی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر سے متعلق کچھ ویڈیوز کو پھیلایا جارہا ہے، ویڈیو بنانے والا تو مجرم ہے ہی، پھیلانے والے بھی اس میں حصے دار ہوجاتے ہیں۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وزیرداخلہ اور وزیراعظم اسلام آباد پولیس کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرتے، وزیرداخلہ ہر خبر اور واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ باغ اسپتال کی وڈیوز میں راولپنڈی کا اسپتال بتایا گیا، جعلی ویڈیوز کے ذریعے اسلام آباد پولیس کو بدنام کیا جارہا ہے۔