اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت  کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستگزارصادقہ عارف کی  درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ممبر بورڈ کو بتائیں اگر عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہوا تو چھٹی کے باوجود عدالت آجائیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کئی سال گزر گئے سی ڈی اے اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا، عدالت نے آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی،کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کردی گئی۔

’میں اب بھی کہوں گی عورت کی کمائی میں برکت نہیں‘، صائمہ قریشی اپنے موقف پر ڈٹ گئیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہری کو پلاٹ کا قبضہ اسلام ا دینے کی

پڑھیں:

ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد:

ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد
  • سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست مسترد کردی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد و سہیل علیم کے خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل، اغوا کیس کو مثالی کیس بنانے کی ہدایت
  • چیف جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم نافذ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور
  • ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • عمران خان کے کیسز سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج
  • واٹس ایپ پر ’ہائی سوسائٹی‘ محبت کا جال، شہری 32 لاکھ روپے سے محروم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کیس کی سماعت