پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کئی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فلک جاوید خان کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا پی ٹی آئی فلک جاوید کے پیچھے پڑگئیں
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا، اس غیر قانونی گرفتاری کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، فارم 47 کی عسکری حکومت کو ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ ڈنڈے کے زور پر سوچ نہیں بدلی جا سکتی،#PakistanUnderFascism pic.
— PTI (@PTIofficial) September 23, 2025
دوسری طرف فلک جاوید کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال وزیر اطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع pic.twitter.com/OCppOmp4j4
— Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) September 24, 2025
عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے ان کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی فلک جاوید گرفتاری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی فلک جاوید گرفتاری ہائیکورٹ سے رجوع فلک جاوید خان کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔