City 42:
2025-09-24@06:48:07 GMT

نادرا نے شہریوں کو فیس کے سلسلے میں بڑی سہولت فراہم کردی

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

ویب ڈیسک:نادرا نے شہریوں کوفیس کے سلسلے میں بڑی سہولت فراہم کردی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے درخواست منظور ہونے کے بعد اب صارفین پریشان ہوئے بنا کئی طریقوں سے فیس ادا کرسکتے ہیں، وہ متعلقہ نادار دفتر میں کیش بھی جمع کراسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ لوگوں کو جاز کیش، ایزی پیسہ یا ای سہولت کے ذریعے بھی باآسانی فیس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے،شہری درخواست جمع کراتے وقت نادار کے عملے سے راست کیو آر کوڈ لیں ،اسے اپنی بینکنگ ایپ پر سکین کریں اور کسی اضافی چارجز کے بغیر آن لائن فیس جمع کرائیں۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

یہ تمام آپشنزملک بھر میں دستیاب ہیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں اپنے موبائل سے 1777 پر کال کی جاسکتی ہے،اس کے علاوہ شہری نادارا کی کمپلین پورٹلcomplaints.

nadra.govt.pk پر بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں جبکہ صارفین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
 
 

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ایس ای سی پی نے مرجرز اور وائنڈنگ اپ کے حوالے سے سوالات و جوابات جاری کر دیئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کے مرجرز، ایملگیشنز، وائنڈنگ اپ اور بحالی کے حوالے سے وضاحت اور معاونت فراہم کرنے کے لیے اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) کا ایک سیٹ جاری کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شعبوں کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں سٹیک ہولڈرز کے فہم میں اضافہ کر کے ان سب کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سوالات و جوابات متعلقہ حکام کے دائرہ اختیار، درخواست کے طریقہ کار، درکار دستاویزات، ضروری منظوریوں اور کلیدی تصورات سمیت مختلف موضوعات پر جامع رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔کمپنیوں، قانونی پریکٹیشنرز، مشیروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مدد کے لیے تیار کیے گئے یہ سوالات و جوابات مرجر، وائنڈنگ اپ اور بحالی کی کارروائیوں میں شامل پیچیدگیوں کو سمجھنے اور ایک ہموار عمل کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کریں گے۔یہ سوالات و جوابات آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ سٹیک ہولڈرز کو کارپوریٹ تنظیم نو، مالی خطرات کو کم کرنے اور ملک میں قابل عمل کاروبار کو بحال کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ
  • "سہولت آن دی گو" بازاروں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر 
  • کراچی ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے نئی ہدایات جاری
  • بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
  • حکومت کا رواں ہفتے خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ
  • مسجد میں چوری کرنے والا شخص شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
  • فخر زمان کامتنازع آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی
  • ایس ای سی پی نے مرجرز اور وائنڈنگ اپ کے حوالے سے سوالات و جوابات جاری کر دیئے
  • مودی نے بھارتی شہریوں سے غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی