کنگ چارلس سوئم اکتوبر میں ویٹی کن کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) برطانیہ کے بادشاہ اور چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ کنگ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا اکتوبر میں ویٹی کن کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ پوپ لیو چہار دہم سے پہلی بار ملاقات کریں گے۔
(جاری ہے)
اے ایف پی کے مطابق بکنگھم پیلس کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ اور ملکہ اکتوبر کے آخر میں ہولی سی کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران کنگ چارلس اور ملکہ کمیلا"جوبلی سال" کی تقریبات میں شریک ہوں گے جو ہر 25 سال بعد منایا جاتا ہے۔ یہ دورہ چرچ آف انگلینڈ اور کیتھولک چرچ کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کا بھی عکاس ہوگا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کریں گے
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 اکتوبر تک توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: شہریوں کےلئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
اس سے قبل آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا تھا، جس میں شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے تھے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ آئی جی نے لائسنس کے اجرا کے عمل کو مزید تیز کرنے اور عوام کو سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایف-6 خدمت مرکز کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد بھی 24 گھنٹے کھلا رہے گا تاکہ شہری دن رات سہولت حاصل کرسکیں۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا تھا کہ خدمت مراکز کے اوقات کار بڑھا دیے گئے ہیں، جو اب شام 6 بجے کے بجائے رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ عنقریب تھانوں سے بھی ٹریفک سے متعلقہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو مزید آسانی میسر ہو۔