وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ، عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پشاور (نیٹ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے اتوار کو بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پشاور سٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہری کی طرح بس میں سفر کیا۔ اس دوران خیبر پی کے کے چیف سیکریٹری اور منتخب ارکان اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔